پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1931 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
ادھر 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 402 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 99 ہزار 588 روپے ریکارڈ کی گئی۔