چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کیآج کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آج چیمبر ورک کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید کے بینچ کے سامنے آج 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔ منسوخی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو۔ اب بینچ ون میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے جنازے میں شرکت کے لیے لاہور جانے کا بھی امکان ہے۔