پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا پی ٹی آئی کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، قانون ہے عدالتیں ہیں انکا سامنا کریں گے،بڑی سیاسی جماعتیں انکےموقف کی تائید کررہی ہیں،جلدہی گرینڈ الائنس بننے جارہاہے، ۔
شاہ محمودقریشی نےغیررسمی گفتگومیں کہاوہ حلفاً کہتےہیں کہ نومئی کیسزمیں بےقصور ہیں ان کا کہناتھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں جلد بازی کا مظاہرہ کیاگیا،درخواستوں کاانتظارکرلیا جاتا تو زیادہ نکھار ہوتا۔
اس سے قبل لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کی عبوری ضمانتوں میں آٹھ اپریل تک توسیع کردی،آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے ہیں
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے اورکلمہ چوک پرکینٹینر جلانے سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہوئی،پولیس نے مقدمات میں نامزد ملزم شاہ محمود قریشی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا،پراسکیوشن نےمقدمات کا ریکارڈ پیش کرنےکیلیے مہلت طلب کرلی۔