اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ اگر بانی پی ٹی آئی چاہیں تو علی امین گنڈاپور کی ملاقات کرائی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معمول کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرائی جارہی ہیں، علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے تین ملاقاتیں کرائی جاچکی ہیں، فوکل پرسن کے ذریعے ملاقاتوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔
عدالت نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ اگر بانی پی ٹی آئی چاہیں تو علی امین گنڈاپور کی ملاقات بھی کرائی جائے۔
علی امین گنڈاپور نے 24 جنوری کو ملاقات نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست نمٹادی۔