پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے کل تک نام بھجوا دیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چلینج کیا ہوا ہے اور جس طریقے سے ججز تعینات ہو رہے ہیں وہ قانونی اور اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔
ججز تعیناتی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ہی مقصد ہے کہ تحریک انصاف کی ٹاپ لیڈر شپ کو نا اہل کیا جائے، جب پراسس غلط ہوا تو ان سے تعینات ہونے والے ججز پر بھی اثر پڑے گا۔
پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے اور کل تک نئے چیف سلیکشن کمیشن کے لیے نام بھجوا دیں گے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستانی تاریخ کی متنازعہ انتخابات کروائے ہیں۔