امریکا کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بہت سارے غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ آتے ہیں اور یہاں کام کر رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند ہونے جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال پانچ جولائی کو لیبر پارٹی کی حکومت آنے کے بعد اب تک تین ہزار 930 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن میں زیادہ تر انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ میں داخل ہوئے۔ ویزہ ایکسپائر ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی بڑی تعداد میں زیر حراست ہیں۔