اسٹیٹ بینک نے 4 کمرشل بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانےکیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیےگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے زر مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیےگئے۔