ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے "فون گرو" کی جانب سے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت "فون گرو" کی جانب سے 3 ہفتوں پر مشتمل غیر ملکی ماہرین کی زیرِ نگرانی تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل ہوگئی۔ فون گرو" کا وژن پاکستان کے لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری اور ترقی میں پیشہ ور افراد کی استعداد کو بڑھانا۔
تربیتی پروگرام کا انعقاد برازیلین ویٹروجن انڈسٹری کے ماہر ڈاکٹر جولیانو اور ڈاکٹر ڈینیلی کی زیر نگرانی کیا گیا، پروگرام کے دوران 15 شرکاء نے اووا پک اپ، ان ویٹرو فرٹیلازیشن اور ایمبریو ٹرانسفر کی جدید تکنیکوں میں تربیت حاصل کی۔
اس حوالے سے خانیوال میں اسناد کی تقسیم کی تقریب میں کسانوں سمیت تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کیں، تربیتی پروگرام کا مقصد پاکستان میں لائیوسٹاک کے شعبے کا فروغ اور مویشیوں کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ترقی تھا۔
یہ اہم پروگرام قومی لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے پیشہ ور افراد کو جدید ترین مہارتوں سے آراستہ کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔
فون گرو کی جانب سے برازیلین ماہرین اور شریک افراد کی لائیوسٹاک کے شعبے کے لیے محنت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "فون گرو" زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مزید تعلیمی اور تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔