ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد منشیات آپریشن جاری ہیں، ستمبر 2023ء سے اب تک ملک بھر سے 1082.56 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرکے 2 ہزار 64 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، ستمبر 2023ء سے اب تک ملک بھر سے 1082.56 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2694 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 5.63 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 73.5 میٹرک ٹن حشیش ضبط کی گئی، 10.99 میٹرک ٹن میتھ، 10.99 کلو افیون اور 986.49 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 50.75 کلو افیون اور 113.86 کلو دیگر منشیات بھی قبضے میں لی گئی۔ 54.39 کلو ہیروئن، 401.41 کلو ہشیش جبکہ 64.55 کلو متھ، 62.8 کلو افیون اور 23.99 کلو دیگر منشیات ضبط کرلی گئی۔





















