بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔
انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں، میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ تاہم وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے آخر میں روہت اور گمبھیر کوہلی کی پشت پر تھپکی دیتے ہوئے دِکھائی دیتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوہلی کو پلیئنگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا تھا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ لوکی فرگوسن یو اے ای میں کھیلے جانے والی آئی ایل ٹی کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث ان کی ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
صائم ایوب 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے صائم ایوب کی انجری کے حوالے سے اپڈیٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اوپنر 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کیلئے لندن بھجوایا گیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کپتان پیٹ کمنز اور فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ جمعرات کو آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلے نے تصدیق کی کہ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔





















