ملتان شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان ہیں۔
چند روز قبل80 روپے میں فروخت ہونے والے لیموں کی قیمت120روپے فی کلو ہوگئی، مارکیٹ میں سوہانجنا 280 سے 350 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
مارکیٹ میں لہسن کے ریٹ 600 روپے سے650روپے فی کلو ہوگئے، ادرک مارکیٹ میں 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ بھنڈی کے فی کلو ریٹ 360 سے 410 روپے ہوگئے۔