پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 148 پوائنٹس گر کر 45 ہزار 866 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی تھی تاہم بعد میں 46 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 45 ہزار 755 پوائنٹس پر آگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45866 پر بند ہوا۔