ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چودھرری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کےہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج طاہرعباس سپرا نے استفسار کر تے ہوئے کہا کیا حال ہیں فواد چوہدری صاحب؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا ،بس نزلہ ،زکام کھانسی ہے۔
جج طاہرعباس سپرا کا استفسار،کہا اپنا خیال رکھا کریں چوہدری صاحب، آپ بڑے لوگوں کوعزیز ہیں، آپ سب کوہی عزیز ہیں۔
فواد چودھری نے جواب میں کہا بس سرکوشش ہے اپنا خیال رکھنے کی،سپریم کورٹ میں فیصلہ آگیاہے،کیس ختم ہوگیاہے13 نومبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر ہے۔کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردیں،
بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کی استدعا پرکیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔