یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پربرسلز میں کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ برسلز ڈاکٹر منظور ظہور، کونسلر ناصر محمد، اور دیگر پاکستانی و کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی کشمیر میں وحشیانہ کارروائیوں کوروکنےکےلیےفوری اقدامات اٹھائے۔ ڈاکٹرمنظورظہورنےاپنےخطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کی آواز کودبایانہیں جاسکتا اور ان کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رہےگی۔
اس موقع پرصدرپاکستان پریس کلب بیلجیئم چوہدری عمران ثاقب نے اپنی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی حالت زارکواجاگر کیا اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی کوشش کی۔
تقریب میں شرکاء نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اتحاد کا عہد دہرایا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائے۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے کشمیری عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہر ممکن تعاون کا عہد کیا۔