خیبرپختونخوا کے صوبائی وزرا سہیل آفریدی اور سید فخر جہاں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ملاقات کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر تھے لیکن پھر بھی ملاقات نہیں کرنے دی گئی ہمیں طعنے نہ دیں جب راستے بند ہوتے ہیں تو پھر ہم احتجاج آئینی طور پر کرتے ہیں ۔
صوبائی وزیر برائے کھیل خیبر پختونخواہ (کے پی کے) سید فخر جہاں نے کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات سے کیا مسئلہ ہےبانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم کے ساتھ ہیں جو یہ کر رہے ہیں ان کو بھی یہی بھگتنا پڑے گا ہمارا وقت بھی آئے گا۔