گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 ڈوزز پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق گردن توڑ بخار ویکسین ایک نجی فارما کمپنی نے برآمد کی ہے اور پنجاب کو ویکسین کی 16 ہزار ڈوزز بھیج دی گئی ہیں جبکہ سندھ ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو حسب ضرورت ویکسین فراہم کی جائےگی۔
لازمی پڑھیں۔ گردن توڑ بخار کی ویکسین کی عدم دستیابی کی سما کی خبر پر نوٹس
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے ویکسین لازم قرار دینے پر ملک میں قلت پیدا ہوئی۔
ڈریپ کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔
ڈریپ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ گردن توڑ بخار کی ویکیسن اپنے معالج کی مشاورت سے لگوائی جائے۔