مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت امن کی ہر اہم کوشش میں امریکا کا کردار رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی روکنی ہے تو بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔
اسلام آباد میں حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ اور سابق مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے دہشتگردانہ اقدامات کو عالمی ثالثی عدالت لے جائے بغیر بھارت کو لگام دینا ممکن نہیں ہےامید ہے امریکا مسئلہ کشمیر حل کروانے اور بھارتی مظالم ختم کروانے کیلئے کردار ادا کرے گا ۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی روکنی ہے تو بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،آر ایس ایس کی دہشتگردی کا نیٹ ورک تو پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے،پاک بھارت امن کی ہر اہم کوشش میں امریکا کا کردار رہا ہے۔
اسلام آباد میں حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ اور سابق مشیر برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ امریکا اپنا کردار ادا کرکے فلسطینیوں کی طرح کشمیری قیدی بھی رہا کروائے،قربانیاں دینا کشمیری خواتین کے خون میں شامل ہے،آزادی تک ہمت نہیں ہاریں گی۔