خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھانے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے وزارتوں اورمحکموں کے باہمی تعاون کوسراہا،مختلف اقدامات تیزکرنے پرزور دیا ہے
نگران وزیرمنصوبہ بندی وترقی سمیع سعید کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی کاچھٹا دوروزہ اجلاس ہوا ۔جس میں اہم شعبوں میں سرمایہ کاری مزید بہتربنانےکیلئےبعض پالیسی اقدامات کی سفارش بھی کردی گئی ہے ۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اہم شعبوں میں پالیسی سطح کےاقدامات اورمنصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیا ۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نےمختلف پہلوؤں پر پیشرفت رپورٹ اور کاروبار و سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر بنانےکیلئےسفارشات پیش کی گئیں ۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سرمایہ کاروں کااعتمادبڑھانےاورحائل رکاوٹیں دورکرنے اور مختلف پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کےاقدامات پربھی غور کیا گیا ۔