اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی تمام برانچز اور دیگر بینک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔