پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز میں کمی کر دی۔
ٹویوٹا کے یائرس ویرینٹ کے ماڈل1.3 ایم ٹی ایل او کی قیمت 44 لاکھ 99 ہزار تھی، اس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی، اور ایک لاکھ کی کمی کے بعد نئی قیمت 43 لاکھ99 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
یائرس کے ماڈل 1.3سی وی ٹی ایل اوکی47 لاکھ 89 ہزار روپے تھی اور اس کی قیمت میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے،جس کے بعد اس کی نئی قیمت 46 لاکھ89 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ٹویوٹا یائرس کے ماڈل1.3ایم ٹی ایچ آئی کی قیمت 47 لاکھ59 ہزار تھی اور اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، اور اب اس کی قیمت 46 لاکھ59 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
یائرس کے ماڈل 1.3 سی ٹی وی ایچ آئی کی قیمت 49 لاکھ99 ہزار روپے تھی ، اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ روپے کی کمی کرتے ہوئے 48 لاکھ99 ہزار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح یائرس کے ماڈل1.3 سی ٹی وی ایرو کی پرانی قیمت 51 لاکھ روپے سے ایک کی کمی کے بعد 50 لاکھ کی کمی کے بعد 50 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہے۔
یائرس کےماڈل1.5 ایم ٹی کی پرانی قیمت 54 لاکھ 29 ہزار روپے تھی اور اس کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار کی کمی کی گئی ، جس کے بعد اس ماڈل کی قیمت 53 لاکھ 9 ہزار ہوگئی ہے۔
یائرس کے ماڈل 1.5 سی وی ٹی کی پرانی قیمت 57 لاکھ69 ہزار تھی اور اس کی قیمت میں بھی ایک لاکھ20 ہزار کی کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 1.5 سی وی ٹی ایرو کی قیمت 59 لاکھ 69 ہزار تھی اور اسکی قیمت میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار کی کمی ہوئی ہے اور اس ماڈل کی نئی قیمت 58 لاکھ49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
انڈس موٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میںبحالی کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر اپنےیائرس ماڈل کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔