تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کی آغاز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس سے ڈالر کی قیمت 278.93 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.20 روپے یا 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مقامی یونٹ 278.95 روپے پر بند ہوا جو ایک ہفتہ قبل 278.75 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس سے کینیڈین ڈالر اور میکسیکو پیسو کئی سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھاری محصولات عائد کر کے تجارتی جنگ شروع کرنے کے بعد چین کا یوآن آف شور ٹریڈنگ میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی بہت زیادہ تھی، یورو بھی دو سال کی کم ترین سطح پر گر گیا تھا اور سوئس فرانک عام طور پر محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام کرنے کے باوجود مئی کے بعد سے کمزور ترین سطح پر آگیا۔




















