وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لبرل جمہوریت کی ناکامی پر مدلل دلائل دیکر آکسفورڈ یونین میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
وزیربرائے منصوبہ بندی نے لبرل جمہوریت کی ناکامی پر مدلل دلائل دیتے ہوئے بین الاقوامی مباحثے میں اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا ہے وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے مضبوط مقدمہ پیش کیا۔
ترجمان کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق احسن اقبال نے 180 ووٹ حاصل کیے،فریق مخالف کو 145 ووٹ ملے ہیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لبرل جمہوریت ناانصافی، غربت اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بنی ہے لبرل جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ممالک میں انتہا پسندی کو فروغ ملاہے اس سے یہ ممالک نفرت اور عدم مساوات کا شکار ہور رہے ہیں۔
بین الاقوامی مباحثے کے جاری اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال نے اپنی تقریر میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی مثال بھی دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ یہ دونوں خطے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی حقوق کا چیمپئن کہلوانے والی طاقتیں مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہیں، لبرل جمہوریت انصاف کا نظام ہوتا تو کشمیر و فلسطینیوں کوان کا حق دیا جاتا ہے۔