سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس دوران 4 خوارج مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں 4 مختلف جھڑپوں میں 6 خوارج جہنم واصل کیئے گئے ۔
فائرنگ کا تبادلہ دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں ہوا، ہلاک ہونے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، متعلقہ علاقوں میں مزید خوارج کی موجودگی پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرُعزم ہیں۔