مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 291800 تک پہنچ گئی۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 91 ہزار 8 سو روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھائو 1286 روپے بڑھ کر 250171 روپے ہوگئے۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام بھی بلندترین سطح پر جاپہنچے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 2792 ڈالر کا ہوگیا،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا کا آل ٹائم ہائی 2784 ڈالر تھا۔