خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِعام پر آگیا۔
بیٹے نےوالدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے،اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ،سوشل سیکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
جیرامیا اینڈریو رابنسن کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، والدہ ایک شخص اوراسکےاہلخانہ سےملنےپاکستان گئی تھیں،، 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں،میں نے والدہ کو واپس آنے کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
امریکی خاتون اونیجا ایک بارپھر احمدندال کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی ہے۔