اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور 24 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی
کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔