انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 26 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرے ٹی 20 میچ میں راجکوٹ میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 26 رنز سے شکست دے دی۔
انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 9 وکٹوں پر 145 رنز بناسکی۔
ہاردک پانڈیا 40 اور ابھیشیک شرما 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیمی اوورٹن نے 3 ، جوفرا آرچر اور برائڈن کرس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکِٹ نے 51 اور لیونگسٹن نے 43 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
بھارت کی جانب سے کے ورن چکراوتی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ بھارت کو 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔