سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو بحال کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو ریگولر بینچ میں آئینی مقدمہ لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔
تاہم ، پیر کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی سپریم کورٹ کے بینچ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔
منگل کے روز نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے ان کی ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔