دیوسائی کے بلندو بالا اور برفیلے میدان میں رنگارنگ سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
ایونٹ میں کلچرل اسٹالز میں روایتی ملبوسات اور لذیذ کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اتھلیٹس نے اسکیئنگ ،پیرا گلائیڈنگ ،گھڑ ریس ، رسہ کشی اور جمناسکٹ کا مظاہرہ کیا ۔
میوزیکل شو میں معروف گلوکاروں نے اپنی دلکش آوازوں کا جادو جگایا۔فیسٹیول کے دوران مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ دیوسائی سنو فیسٹیول میں نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں نے بھی حصہ لیا۔ اہل علاقہ اور سیاحوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔






















