سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز ایک سال کے لیے تعینات کیے گئے ہیں اور تعیناتی کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی ہے۔
تسنیم سلطانہ، خالد حسین شاہانی، عثمان علی ہادی، نثار بھبھرو، جعفر رضا اور حسن اکبر کو سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔
عبدالحامد، جان علی جونیجو، میراں محمد شاہ، علی حیدر ادا ، ریاضت علی اور فیاض الحسن شاہ کو بھی سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔