ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو شکست دے کر پہلی بار بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کا ٹائٹل جیت لیا۔
پیر کے روز کھیلے گئے آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش ( بی بی ایل ) کے فائنل میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے جبکہ جیسن سنگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے 14.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور پہلی بار ایونٹ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرلی۔
فاتح ٹیم کے بیٹر مچل اوون نے 42 گیندوں پر 108 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مچل اوون کی اننگ میں 6 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔