ریاست آزاد جموں کشمیر کاچھہترواں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے۔
24 اکتوبر 1947 کو آج کے دن آزادکشمیر کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی ہے،آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم اور دیگر شخصیات شرکت کی۔
تقریب کے دوران صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے مظالم جاری رکھےاس کا انجام بھی سویت یونین جیسا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آزادکشمیر پولیس مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کرے گی، اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے افراد کو صدارتی ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔