وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کےلئے استعمال کرنے اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعظم نےکہا پاکستان ریلویز کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعے ریل گاڑیوں میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
ریلویز میں پیشہ ورانہ اور با صلاحیت افرادی قوت استعمال کی جائے ۔ پرانے نظام کو دورحاضرکےتقاضوں کےمطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کریں ۔ مال برداری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنایا جائے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیاکہ رائٹ سائزنگ کرتے ہوئے ریلوے کا 18 فیصد غیرضروری عملہ فارغ کر دیا گیا ہے ۔