پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہا علی امین کوصوبائی صدارت سےہٹاکروفاق کو کمزورکرنے کی وفاداری کاانعام دیاگیا،بانی پی ٹی آئی کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں۔
،سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا علی امین کوہٹاکربانی نےوفاداروں کی کمرمیں چھرا گھونپنےکی روایت دہرائی ہے،ایک وزیراعلی کودوسرےصوبےپرچڑھائی کرنے کاحکم دےکراستعمال کرکےفارغ کردیا،
بانی پی ٹی آئی ہرساتھی کوذاتی مقصدکیلئےاستعمال کرکے ٹشو پیپرکی طرح پھینک دیتاہے،لوگوں کو ملک کےخلاف سازش کے لیے استعمال کرکے بےیار ومددگار چھوڑدیتاہے،جس نےجتنی بڑی قربانی دی اس نے اتنی ہی بڑی احسان فراموشی کی،،9مئی اور26نومبرکونوجوانوں کو استعمال کیا اورپھرجیلوں میں سڑنے کیلئےچھوڑدیاگیا۔