پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 154رنز پر آؤٹ ہوگئی،محمد رضوان 49 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے بعد قومی ٹیم بھی پہلی اننگز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا،سعود شکیل نے 32 ، کامران غلام نے 16 رنزبنائے،شان مسعود 15، محمد ہریرہ 9، سلمان آغا9 رنزبناسکے بابراعظم ایک،نعمان علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری جب محمد ہریرہ 9 رنز بنا کر کیمر روچ کا شکار بنے جبکہ بابر اعظم صرف ایک رنر بنا کر بولڈ ہوگئے،کپتان شان مسعود کو بھی کیمر روچ نے 15 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کر دیا،پاکستان کی چوتھی وکٹ51 رنز پر گری،
چار وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل اورمحمد رضوان نے مستقل مزاجی سے ٹیم کے اسکور آگے بڑھایا تاہم 119 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل بھی 32 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ 130 رنزپرگری،محمد رضوان 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ساتویں وکٹ 130 رنزپر گری، نعمان علی کوئی رن بنائے بغیرآؤٹ ہوئے،پاکستان کی آٹھویں وکٹ 146رنزپرگرگئی،سلمان آغا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی نویں وکٹ 149رنزپرگری،ابرار احمد 2 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے میچ کے آغاز میں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،پاکستانی اسپنرز نےمہمان ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا،مہمان ٹیم نے 10 وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے،ویسٹ انڈین بیٹر گتاکیش موتی نے نصف سنچری مکمل کی۔
قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے 6 وکٹیں لیں،ساجد خان کی 2 ، ابراراحمد، کاشف علی کی ایک ایک وکٹ حاصل کی،ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ اندیز کے7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔گتاکیش موتی 55 رنز بناکرٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک مکمل
جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔،یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔
آؤٹ ہونے والے تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے،ٹیسٹ ڈیبیوکرنےوالےدائیں ہاتھ کےفاسٹ بولر کاشف علی نےاپنےپہلےہی اوورمیں وکٹ حاصل کی،انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پرکیچ آؤٹ کرایا۔
دوسری وکٹ 9 رنز پرساجد خان نےحاصل کی،مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 32رنز پرگری،نعمان علی نے کپتان کریگ بریتھویٹ کو 9 رنز پر آؤٹ کیا،چوتھی وکٹ 37رنز پرگرگئی،پانچویں وکٹ 38 رنز پر گری، نعمان علی نےگریوز کو ایک رن پر آؤٹ کیا،چھٹی وکٹ38رنز پرگری،نعمان علی نے املاک کو صفر پر آؤٹ کردیا،اس کے علاوہ ساتویں وکٹ بھی 38رنزپرگرگئی، ساتویں وکٹ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی نے لی۔
ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ54رنز پرگری،ابراراحمد نےکیوم ہوج کو 21 رنزپر آؤٹ کردیا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے،فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔