الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے پر سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 18 اراکین کی رکنیت بحال کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 139 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی تھی تاہم اب تک گوشواروں کی تفصیلات دینے والے 45 ممبران کی رکنیت بحال کی جا چکی ہے ۔ حال ہی میں جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں دو سینیٹرز ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین شامل ہیں ۔
بحال ہونے والوں میں خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک ایم پی اے کی رکنیت بحال کی گئی ہے ۔ بلوچستان سے سینیٹر قاسم،لاہور سے ایم این اے میاں اظہر ، خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب زینب بلوچ کی بھی رکنیت بحال کر دی گئی ۔