کانوائے کے روز لاپتا ہونے والے ڈرائیور تنویر عباس کی لاش لوئر کرم اڑاولی سے مل گئی جس کے بعد حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی جن میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر عباس کو آج ہی قتل کیا گیاہے اور لاش اڑاولی سے ملی ہے ، چند روز قبل دیگر ڈرائیوروں کی لاشیں بھی اڑاولی کے علاقے سے ملی تھیں ۔
اہل خانہ کا کہناہے کہ اغواء کے بعد تنویر عباس کا متعدد بار ساتین کے علاقے سے رابطہ ہواتھا۔ قبائلی رہنما حاجی عابد حسین نے کہا کہ آپریشن کے باوجود مغوی ڈرائیور کا قتل انتہائی سفاکانہ اقدام ہے ۔
کانوائے پر حملے کے واقعے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی ہے ۔