وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ غیرملکی عملےکے لائسنس کی توثیق میں ایک بارکی توسیع کی منظوری دےگی۔ توشہ خانہ انتظام اور ضابطہ قواعد 2025 کا ڈرافٹ پیش کیاجائے گا۔
نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹریبونل میں ممبر فنانس کی تقرری کا فیصلہ کیاجائےگا ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی اورمذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔