وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسٹمزنے4 سال میں مالی فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی۔
وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہےکہ سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے،سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے، کسٹمز فراڈ کے 299 مقدمات میں کل 30 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ فراڈمیں ایف بی آرافسران دشتی خان،رانا نثاراحمد، یاسرلطیف، رضوان تاج ، حسن خلیل،ملک فیصل سجادشامل ہیں، دشتی خان انسپکٹر کو معطل اور فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ 43 لاکھ کی رقم واگزارکرالی ہے خصوصی عدالتوں میں 44 چالان دائرکردئیےگئے ہیں۔