ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود موٹر سائیکلوں کی قیمت میں کمی نہ آسکی کراچی کی حیدری مارکیٹ میں پرانی موٹرسائیکلوں کی مہنگی قیمتوں نے خریداروں کو پریشان کررکھا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان و دنیا بھر کی معروف کمپنی ہنڈا اورسوزوکی کمپنی نے ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود موٹرسائیکلوں کی قیمتی میں کمی کا اعلان نہیں کیا۔عوام نے موٹرسائیکل کمپنیز سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل کے ریٹ بھی کم کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت کیساتھ ان کمپنیز نے موٹرسائیکلوں کے ریٹ بڑھائے تھے۔
نئی موٹرسائیکلوں کیساتھ ساتھ پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی کراچی کے علاقے حیدری میں لگنے والےپرانی موٹرسائیکلوں کے بازار کے جہاں خریداری کے لیے آنے والے مہنگی قیمتوں کے باعث پریشان نظر آئے ۔
دوسری طرف موٹر سائیکل فروخت کرنے والے کہتے ہیں خریدی مہنگی ہے تو سستی کیسے بیچیں ؟ حیدری بازار میں موجود موٹرسائیکل فروخت کرنے والے ہوں یا خریدار دونوں ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے نظر آئے ہیں۔