جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا کمر کی انجری کے باعث آئی سی سی ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نورکیا نے گزشتہ برس جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پاؤں فریکچر ہوگیا تھا۔
لازمی پڑھیں۔ جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا ٹی 20 سیریز سے باہر
جنوبی افریقا کی جانب سے جلد ہی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لئے نورکیا کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔