اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جھوٹی خبر دینے والے شخص کو بددعا دے دی۔
حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویوز کیلئے شیئر کیا جانے والا یوٹیوب تھمب نیل شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ’’اقراء عزیز کے شوہر اچانک انتقال کرگئے‘‘۔
یاسر حسین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے‘‘، ساتھ ہی انہوں نے فنی ایموجی بھی شیئر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین یاسر حسین کے کمنٹس کو بھی نازیبا قرار دے رہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ خبر لگانے والا اپنی جگہ مگر یاسر نواز کو بھی اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقراء اور یاسر 2019ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کا ایک بیٹا ہے۔