جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں دھاندلی سے پاک الیکشن کی گنجائش موجود ہے۔
بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیے اور سیاستدانوں کے منفی رویے کی وجہ سے پارلیمان بے معنی ہوگیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ میں سیاستدان ہوں ، ہمیشہ مذاکرات کا حامی ہوں اور تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سب کے ساتھ مل کر مارشل لا کے خلاف لڑا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوارکرنے کی کیا ضرورت ہے۔