قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزارت خارجہ نےسعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں ۔
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، ریاض میں5341 اورجدہ میں 4848 پاکستانی قید ہیں، گزشتہ تین برس میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی، سعودی جیلوں سے253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔
پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستانی قیدی بارڈرسیکیورٹی،منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل،اسمگلنگ جیسےسنگین جرائم میں ملوث ہیں، 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔