پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہو گی جبکہ ای وہیکلز جلد ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی ۔
عظمیٰ بخاری نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جب صبح آنکھ ہی نہیں کھلے گی تو اس میں عدالتوں کا کیا قصور ہے، پیرنی صاحبہ آرام سے پہنچتی ہیں تو کیسے سزا دی جائے، کسی مذہبی تعلیمی ادارے پر سزا نہیں دی جارہی،بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جارہی ہے، جب گھپلے اور کھابے ہوتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس زیادہ کام نہیں ہوتا تھوڑی سی رونق لگائے رکھتے ہیں۔