پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طےپاگیا، رواں سال1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیرچوہدری سالک اورسعودی وزیرحج نے جدہ میں معاہدےپردستخط کیے،ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ پاکستانی عازمین کوبہترسہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیاگیا،رواں سال1 لاکھ 79 ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے،پاکستانی حجاج کرام کومنیٰ میں خصوصی جگہ ملےگی،نرخ بھی کم ہوں گے،سہولت کےلیے20سے25دن کا مختصرحج متعارف کرایاہے،عازمین مدینہ منورہ میں 4سے 8دن رہیں گے،مرضی کی رہائش لے سکیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہرعازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ دیاجائےگا،بیگ پر پاکستانی پرچم، شناختی کیو آرکوڈ اورتمام معلومات ہوں گی،عازمین کوتمام معلومات خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے موبائل فونز پر ملیں گی،عازمین دوران حج لائیو نقشے اور لوکیشنز خود دیکھ سکیں گے۔
وفاقی وزیر جدہ میں جاری 4روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،حج ایکسپو میں حجاج کی سہولیات کے لیے مزید معاہدے بھی کیے جائیں گے۔