پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں ہفتہ کو بھی استحکام رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں دوسرے روز بھی استحکام رہا، اماراتی درہم 75.69 روپے پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پاکستانی روپے کی قدر میں اماراتی درہم کے مقابلے میں 1.44 روپے بہتری آئی تھی۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.21 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی کے مقابلے میں بھی یو اے ای درہم 22.52 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں رواں ہفتے ایک روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعہ کو 278.80 روپے پر بند ہوئی جو پیر کو 276.83 روپے تھی۔