وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی جائیں گے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ میں روایتی گانگ تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر وزراء بھی ہمراہ ہوں گے۔ شہباز شریف بزنس کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔
وزیراعظم ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل بھی جائیں گے۔ بندرگاہ پر فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف گورنر ہاؤس میں کچھ وقت گزاریں گے۔






















