امریکی اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ صوفیہ ورگرا اپنی طلاق اور بیونس کے کنسرٹ کے درمیان زندگی سے لطف اندوز ہونے میں اتنی مصروف ہیں کہ اپنی طلاق کا غم منانے کا ان کے پاس بالکل وقت نہیں ہے۔
بیونس کے کنسرٹ سے واپسی پر صوفیہ نے بتایا کہ یہ تفریح سے بھرپورشاندار شو تھا۔
صوفیہ کے مطابق اگر آپ کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے تو جو دل چاہے وہی کرنا چاہیے۔
صوفیہ نے بیونس کے کنسرٹ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو بیونس سے کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہیے، جیسا کہ اس کی بیٹی، اس کے گانے، اس کے کپڑے، ، اس کی وضع قطع، اس کی جسامت غرضیکہ بیونس کا سب کچھ متاثر کن ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوفیہ کی یہ کوئی پہلی پارٹی نہیں بلکہ وہ ہر رات باہر گزارتی ہیں جس میں دوستوں کے ساتھ گھومتی پھرتی ہے، شراب پیتی ہے اور دن بھر کام کرتی ہے۔صوفیہ کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ کسی قید سے باہر نکلی ہو۔
View this post on Instagram
آج کل صوفیہ امریکہ کے مشہور شو امریکہ گاٹ ٹیلنٹ سیریز کا حصہ بھی ہیں۔
واضح رہے کہ صوفیہ اور اس کے شوہر جومینگنیلو نے رواں برس جولائی میں علیحدگی اختیار کی تھی۔ سات سال ان کی شادی رہی لیکن اب انہوں نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ صوفیہ نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ان کا اپنے شوہر کے ساتھ شادی سے پہلے جو معاہدہ ہوا تھا، اسے برقرار رکھا جائے۔
صوفیہ کی جو مینگنیلو سے 2014 میں وائٹ ہاؤس ڈنر میں پہلی ملاقات ہوئی اور 2015 میں انہوں نے فلوریڈا نے میں شادی کر لی تھی۔