وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوام کو بجلی بلوں سے مستقل ریلیف کا وعدہ پورا کر دیا۔
فری سولرپینل اسکیم کے لئے رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے ۔ 10 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ گھروں کو مفت سولر پینل ملیں گے۔
ایک ہی بجلی میٹر پر اوسطاً 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو سولر سسٹم مل سکیں گے پنجاب میں پانچ سو پچاس اور گیارہ سو واٹس کے ایک لاکھ سولر پینل سسٹم دئیے جائیں گے ۔
جون 2024 میں 200 یونٹس تک کے صارفین کو سولر سسٹم بذریعہ قرعہ اندازی ملیں گے، کامیاب صارفین کے گھروں میں سولر پینل سسٹم باقاعدہ نصب کئے جائیں گے۔
سی ایم پنجاب سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن گھر بیٹھے پورٹل سے کی جا سکتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فراہمی سے عوام کو بجلی کے بلوں میں خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔ پنجاب کو قابل تجدید انرجی کا ہب بنائیں گے۔
زرعی ٹیوب ویلز بھی بتدریج سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے ۔ طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے اور ای بسیں آنے سے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہوگا۔
مفت سولر سسٹم کے حصول کے لئے رجسٹریشن کے لیے عوام شناختی نمبر 8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہے۔






















